حیدرآباد
حیدرآباد کے نواحی علاقہ اُپل میں اسکائی واک کا افتتاح
تلنگانہ کے وزیربلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ اُپل میں تعمیر شدہ اسکائی واک کاافتتاح انجام دیاجو ملک کے طویل اسکائی واکس میں سے ایک ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیربلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ اُپل میں تعمیر شدہ اسکائی واک کاافتتاح انجام دیاجو ملک کے طویل اسکائی واکس میں سے ایک ہے۔
اس کو 36کروڑ50لاکھ روپئے کے صرفہ سے حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (حمڈا) کی جانب سے تعمیر کیاگیا ہے۔
ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں سب سے زیادہ ٹریفک والے علاقوں میں سے ایک اُپل چوراہے پر راہگیروں کو سہولت پہنچانے کے لئے ای ای پراجکٹ کی تعمیر کی گئی ہے۔
665میٹرلمبے، 4میٹرچوڑائی،6میٹراونچائی والے اس اسکائی وے کو بس اسٹاپ اور میٹرو اسٹیشن سے جوڑاگیا ہے۔
اس میں 8مقامات پر لفٹس، 4اسکیلیٹرس اور 6مقامات پر سیڑھیاں لگائی گئی ہیں۔اس موقع پر کئی عوامی نمائندے موجود تھے۔