صدرجمہوریہ مرمو کے دورہ حیدرآباد کی تیاریوں کا جائزہ
چیف سیکرٹری نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام انتظامات کو پہلے سے یقینی بنائیں اور محکموں کے درمیان تال میل کے ساتھ ان پر عملدرآمد کریں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی چیف سکریٹری شانتی کماری نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے 28 ستمبر کو دورہ حیدرآباد کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ کو عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران محترمہ مرمو صبح نالساریونیورسٹی آف لاء کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گی۔ وہ 28 ستمبر کی شام نیلائم میں انڈین آرٹس فیسٹیول کا افتتاح کریں گی۔
چیف سیکرٹری نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام انتظامات کو پہلے سے یقینی بنائیں اور محکموں کے درمیان تال میل کے ساتھ ان پر عملدرآمد کریں۔
محکمہ پولیس کو بلیو بک کے رہنما خطوط کے مطابق مناسب سیکورٹی، امن و امان، ٹریفک مینجمنٹ اور بندوبست کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ روڈ اینڈ بلڈنگز (آر اینڈ بی) ڈپارٹمنٹ کو چھاؤنی بورڈ اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) حکام کے ساتھ مل کر صدر کے قافلے کے ہنگامی راستوں سمیت سڑکوں کی مرمت کرنے کی ہدایت دی گئی۔