تلنگانہ

ستواہناایکسپریس ٹرین میں دھواں، مسافرین خوفزدہ

ریلوے حکام نے بریک لائنرس کی مرمت کی جس کے بعد یہ ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔ ٹرین کی مرمت پر تمام مسافرین نے راحت کی سانس لی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے گنڈراتماگوڑوریلوے اسٹیشن کے قریب سکندرآباد سے وجئے واڑہ جانے والی ستواہناایکسپریس ٹرین میں دھواں دیکھا گیا۔تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے مسافرین خوفزدہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

کئی افراد دھوئیں کے پھیلتے ہی ٹرین سے نکل پڑے۔ اس واقعہ کی وجہ سے ٹرین تقریباً 15 منٹ تک رک گئی۔ ریلوے حکام نے بریک لائنرس کی مرمت کی جس کے بعد یہ ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی۔ ٹرین کی مرمت پر تمام مسافرین نے راحت کی سانس لی۔