کھیل

اسمرتی مندھانا کو گراؤنڈ میں رومانوی پروپوز، پلاش مچھل کے گھٹنوں پر بیٹھتے ہی اسٹار کرکٹر آبدیدہ

اس جذباتی لمحے میں اسمرتی مندھانا خود کو سنبھال نہ سکیں اور آبدیدہ ہو گئیں، جب کہ مداحوں نے اس خوبصورت منظر پر محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ رپورٹس کے مطابق دونوں 23 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

ممبئی: معروف میوزک کمپوزر اور فلم میکر پلاش مچھل نے ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی اسٹار بلے باز اسمرتی مندھانا کو سب کے سامنے رومانوی انداز میں پروپوز کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اس جذباتی لمحے میں اسمرتی مندھانا خود کو سنبھال نہ سکیں اور آبدیدہ ہو گئیں، جب کہ مداحوں نے اس خوبصورت منظر پر محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ رپورٹس کے مطابق دونوں 23 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پلاش مچھل اور اسمرتی مندھانا ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں داخل ہوتے ہیں، اس وقت اسمرتی کی آنکھوں پر پٹی بندی ہوتی ہے۔

پٹی ہٹتے ہی منظر دیکھ کر وہ حیران رہ جاتی ہیں، اور پلاش گھٹنے کے بل بیٹھ کر ان کے سامنے گلاب کا گلدستہ اور ڈائمنڈ رنگ پیش کرتے ہیں۔ جذبات سے لبریز اس لمحے میں اسمرتی کی آنکھوں سے آنسو بہہ پڑتے ہیں جبکہ دونوں ایک دوسرے کو گلے لگاتے نظر آتے ہیں۔

ویڈیو کے سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے اور سوشل میڈیا پر اس جوڑی کے لیے محبت بھرے پیغامات شیئر کیے جا رہے ہیں، کیونکہ کرکٹ اور میوزک کی دنیا کے یہ دونوں نام بہت جلد زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔