آندھراپردیش

وشاکھاپٹنم کے اے ٹی ایم میں ناگ سانپ سے افراتفری

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے ایک اے ٹی ایم میں اچانک ناگ سانپ کے نظرآنے سے افراتفری مچ گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے ایک اے ٹی ایم میں اچانک ناگ سانپ کے نظرآنے سے افراتفری مچ گئی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
مغل پورہ علاقہ میں اے ٹی ایم کو نقصان پہنچانے کی کوشش، ملزم گرفتار
میاچ کے دوران زہریلا سانپ ٹینس کورٹ میں پہنچ گیا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

اس غیر متوقع منظر کو دیکھ کر وشاکھاپٹنم کے سندیا شپ یارڈ شاپنگ کامپلکس میں بینک کے عہدیدار،حیرت زدہ ہوگئے۔

اس بن بلائے مہمان کی آمد پر اس اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کیلئے وہاں پہنچے تمام افراد سکتہ سے دوچار ہوگئے۔

ایک شخص نے اس ناگ سانپ کو پہلے دیکھا۔ اس نے محسو س کیا کہ یہ ناگ سانپ پھنکار رہا ہے اور ایسا محسوس ہورتھا کہ جیسے وہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

اس پانچ فیٹ کے سانپ کوہی وہاں افراتفری کا ماحول دیکھاگیا۔

بینک اسٹاف نے فوری طورپر چوکسی اختیار کی اور سانپ کو پکڑنے والے کو طلب کرنے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کی جس نے مہارت اور ہوشیاری کے ساتھ اس ناگ سانپ کو پکڑتے ہوئے اس کو مناسب ماحول میں چھوڑنے کو یقینی بنایا جس سے تمام نے راحت کی سانس لی۔

ایسا سمجھاجاتا ہے کہ یہ سانپ شدید گرمی سے راحت حاصل کرنے کیلئے اے ٹی ایم میں داخل ہوا۔