حیدرآباد

بی جے پی کسی سے ڈرنے والی نہیں: کشن ریڈی

کشن ریڈی نے کہا کہ بی جے پی مقدمات اور ایس آئی ٹی سے ڈرنے والی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ چیف منسٹرکی پارٹی میں 90فیصد قائدین دیگر پارٹیوں سے شامل ہوئے ہیں اوراب بی آر ایس دوسروں کواقدارپر مبنی سیاست کا درس دے رہی ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت وثقافت جی کشن ریڈی نے آج کہاکہ ہماری پارٹی کسی سے ڈرنے والی نہیں ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ تلنگانہ کے حکمراں بی آرایس پارٹی نے ایس آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے بناکسی ثبوت ایم ایل اے رشوت ستانی (پوچنگ کیس)کی تحقیقات کاآغاز کیا۔

انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو اس کیس میں جھٹکا دیا۔ کشن ریڈی نے کہاکہ چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤ نے دوران تحقیقات مختلف افراد اور اداروں کوثبوت فراہم کئے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی نہ ہی 4ارکان اسمبلی کے سل فون برآمد کئے اورنہ ہی ان فونس کے ڈاٹا کو عوام کے سامنے لایا۔انہوں نے کہاکہ چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤنے ابھی تک یہ بات نہیں بتائی کہ کیوں وہ 4ارکان اسمبلی کوکئی دنوں تک پرگتی بھون میں رکھا۔

 انہوں نے کہا کہ بی جے پی مقدمات اور ایس آئی ٹی سے ڈرنے والی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ چیف منسٹرکی پارٹی میں 90فیصد قائدین دیگر پارٹیوں سے شامل ہوئے ہیں اوراب بی آر ایس دوسروں کواقدارپر مبنی سیاست کا درس دے رہی ہے۔

کشن ریڈی نے کہاکہ وہ مرکز سے رامپا اور بھدراچلم مندروں کیلئے مرکز سے فنڈس لائے تھے۔ 70کروڑروپے رامپا مندر کی ترقی کیلئے تھے جن میں سے 60 کروڑروپے ریاستی حکومت کواخراجات کیلئے دیئے گئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ وندے بھارت ٹرین حیدرآباد سے بہت جلد شروع کی جائے گی اوریہ حیدرآباد وجئے واڑہ کے درمیان چلائی جائے گی۔اس مقصد کیلئے ریلوے ٹراک کوترقی دی جارہی ہے۔