جرائم و حادثات

آندھراپردیش میں لاری مندر میں گھس پڑی، 3 افراد ہلاک

اس حادثہ میں لاری ڈرائیورجس کی شناخت 28سالہ شیکھر کے طورپر کی گئی ہے کے ساتھ ساتھ کلینر23سالہ ناگیندراور مندرمیں محو خواب 48الہ لکشماراو ہلاک موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کاکناڈا میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے اے کوتہ پلی دیہات کے قریب اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری بے قابو ہوکر سڑک کے قریب مندرمیں گھس پڑی۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

یہ لاری، انارم سے اونٹی مامڈی کی سمت جارہی تھی کہ اے کوتہ پلی کے میں سڑک کے کنارے پانی کے ٹینکر سے ٹکراکر قریب میں واقع مندرمیں گھس پڑی۔

اس حادثہ میں لاری ڈرائیورجس کی شناخت 28سالہ شیکھر کے طورپر کی گئی ہے کے ساتھ ساتھ کلینر23سالہ ناگیندراور مندرمیں محو خواب 48الہ لکشماراو ہلاک موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔