سوشیل میڈیاکرناٹک

گنیش اتسو کے دوران ساورکر کی تصویر گنیش کی مورتی کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ

ہندوتوا گروپس نے اِس بار گنیش اتسو کے دوران ساورکر کی تصویر گنیش کی مورتی کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام پریشان ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ کہیں نظم و ضبط کا مسئلہ نہ پیدا ہوجائے۔

بنگلورو: کرناٹک میں برسراقتدار بی جے پی اور ہندوتوا طاقتیں ساورکر کو ہیرو بنانے کے مشن پر ہیں حالانکہ بعض جماعتوں بشمول کانگریس اور دیگر گروپس کی طرف سے اس کی سخت مخالفت ہورہی ہے۔

اس مسئلہ نے فرقہ وارانہ موڑ لے لیا۔ ریاست میں چھرا گھونپنے کے کئی واقعات پیش آئے۔

ہندوتوا گروپس نے اِس بار گنیش اتسو کے دوران ساورکر کی تصویر گنیش کی مورتی کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام پریشان ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ کہیں نظم و ضبط کا مسئلہ نہ پیدا ہوجائے۔

قائد اپوزیشن سدارامیا نے بی جے پی سے پوچھا تھا کہ وہ ٹیپو سلطان کو مجاہد آزادی کیوں نہیں مانتی اور ساورکر کو بڑھاوادینے پر کیوں زور دے رہی ہے؟۔

صدر پردیش کانگریس ڈی کے شیوکمار نے سوال کیا کہ ساورکر اور بھگوان گنیش میں کیا ربط ہے؟۔

سینئر ایڈیٹر این ایم روی کمار نے کہا کہ ساورکر کو مہاتماگاندھی کے قتل کیس میں ملزم بنایا گیا تھا۔ عام آدمی کے لئے کچھ نہ کرنے والی بی جے پی مذہب اور سیاست کی بات کررہی ہے۔