جرائم و حادثات

کرکٹ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ، سافٹ ویر انجینئر کی موت

منی کانتھا ایک سال سے حیدرآباد کی کے بی ایچ بی کالونی میں واقع ایک ہاسٹل میں مقیم تھا اوریہیں پرسافٹ ویر کمپنی میں ملازمت کرتاتھا۔اس کے بھائی نے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیل رہا تھا۔

حیدرآباد: کرکٹ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے سافٹ ویرانجینئر کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے گٹوپلی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پیش آیا۔اس شخص کی شناخت اے پی کے پرکاشم ضلع سے تعلق رکھنے والے منی کانتھا کے طور پر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
انجینئر کے ساتھ65 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
میاچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر کی موت

منی کانتھا ایک سال سے حیدرآباد کی کے بی ایچ بی کالونی میں واقع ایک ہاسٹل میں مقیم تھا اوریہیں پرسافٹ ویر کمپنی میں ملازمت کرتاتھا۔اس کے بھائی نے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیل رہا تھا کہ بیٹنگ کے بعد اس نے ایک اوور گیند بازی کی۔

اس نے گیند بازی کے بعد سینہ میں درد کی شکایت کی جس کے بعد وہ آرام کرنے کے لئے کار میں بیٹھ گیاتاہم کچھ دیر بعد جب اس کے ساتھی اس کو دیکھنے کیلئے گئے تو وہ کار میں سیٹ پر گراپڑا تھا جس کے بعد اس کو فوری طورپر علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کومعائنہ کے بعد مردہ قراردیا۔