حیدرآباد

چیف منسٹر کی جانب سے ہیلی کاپٹر جہاز کی خریداری، ای ڈی میں شکایت

کانگریس قائد بکا جڈسن نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر نے راجستھان کے ایک نوجوان صنعت کار یانگ انتری پنار سے ہوائی جہاز خریدا ہے اور اس معاملہ میں جامع تحقیقات عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ کی جانب سے خریدے گئے ہوائی جہاز کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ سے شکایت کی گئی ہے۔ کے چندر شیکھر راؤ نے قومی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے مختلف ریاستوں کے دورے کیلئے ہوائی جہاز خریدا ہے۔