حیدرآباد

پارکنگ کے مسئلہ کو حل کرنا ملک کے تمام بڑے شہروں کیلئے ایک چیلنج بن گیا:کے ٹی آر

وزیر کے ٹی آر نے بپن سکسینہ نامی ایک شہری کے ذریعہ کئے گئے ایک ٹویٹ کا جواب دیا جس میں حیدرآباد شہر میں ٹریفک کے مسئلہ کا حل طلب کیا گیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو نے کہا ہے کہ پارکنگ کے مسئلہ کو حل کرنا ملک کے تمام بڑے شہروں کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں پارکنگ کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے کئی ملٹی لیول پارکنگ اسپاٹس (ایم ایل پیز) بنائے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایم آئی ایم کے 7 حلقوں پر بی جے پی کی نظر
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

 انہوں نے کہا کہ ایسے ایم ایل پیز کی اب بھی بہت ضرورت ہے۔ وزیر کے ٹی آر نے بپن سکسینہ نامی ایک شہری کے ذریعہ کئے گئے ایک ٹویٹ کا جواب دیا جس میں حیدرآباد شہر میں ٹریفک کے مسئلہ کا حل طلب کیا گیا تھا۔حیدرآباد کے پرانے شہر اور نئے شہر میں پارکنگ ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔

 بپن سکسینہ نام کے ایک شخص نے ٹوئیٹر کے ذریعہ وزیر کے ٹی آر سے کہا کہ وہ سکندرآباد اور پرانا شہر میں بازاروں کے قریب سرکاری مقامات کی نشاندہی کریں اور وہاں پارکنگ کے لیے عمارتیں تعمیر کریں۔ انہوں نے ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کے خیال سے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

 اس کا جواب دیتے ہوئے وزیر کے ٹی آر نے اتفاق کیا کہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں پارکنگ ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ نئی تعمیر ہونے والی میٹرو لائنوں پر بڑے پیمانے پر پارکنگ کی جگہوں کا انتظام کیا جائے گا اور پارک اور رائیڈ موڈ کو تجرباتی طور پر آزمایا جائے گا تاکہ پارکنگ کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ لوگ مقامی بلدی حکام کے ساتھ اپنی خالی جگہوں کو پارکنگ کی جگہوں میں تبدیل کر کے باقاعدہ آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

 اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی ٹیم پارکنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مزید خیالات کے بارے میں سونچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے عوام کے خیالات قبول کئے جائیں گے۔