ایشیاء

پاکستان میں پٹرول282 روپئے فی لیٹر

وزیرفینانس اسحق ڈار نے کل رات دیر گئے راست خطاب میں اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل(293 روپئے) اور لائٹ ڈیزل((174.68 روپئے) کی قیمت جوں کی توں رہے گی۔ کیروسین 5 روپئے 78 پیسے مہنگاہوگیا۔ وہ اب186.07 روپئے فی لیٹرملے گا۔

اسلام آباد: مالیہ کی قلت سے دوچار پاکستان نے جاریہ معاشی بحران اور کرنسی کی قدر میں بھاری کمی کے بیچ پٹرول کی قیمت فی لیٹر10 روپئے بڑھادی۔ مہنگائی کی مار جھیل رہے شہریوں پر مزید بوجھ پڑا ہے۔ پٹرول اب 282 روپئے فی لیٹرہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی
دوہری مہارت کے کھلاڑی
رمضان میں ہند۔ پاک مچھیروں کی رہائی کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ہندوستان کی پاکستان پر تنقید
پاکستان کو 1.2 بلین امریکی ڈالر کا اگلاقرض ملنے کی راہ ہموار

 وزیرفینانس اسحق ڈار نے کل رات دیر گئے راست خطاب میں اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل(293 روپئے) اور لائٹ ڈیزل((174.68 روپئے) کی قیمت جوں کی توں رہے گی۔ کیروسین 5 روپئے 78 پیسے مہنگاہوگیا۔ وہ اب186.07 روپئے فی لیٹرملے گا۔

 نئے دام اتوار کی دوپہر 12 بجے سے لاگو ہوگئے۔ اسحٰق ڈار نے ماناکہ پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا کیونکہ گذشتہ15 دن میں بین الاقوامی مارکٹ میں تیل کے دام بڑھ گئے ہیں۔ اوپیک پلس کے پیداوار گھٹانے کے اعلان کے بعد دام بڑھ گئے۔ پاکستان میں مارچ میں افراط زر کی شرح35 فیصد رہی جو بہت زیاد ہے۔ دی نیوزکے بموجب غذائی اشیا ئے دام قابو سے باہر ہیں۔