حیدرآباد

سونیاگاندھی کی آج گاندھی بھون میں سالگرہ تقریب

سابق صدر اے آئی سی سی سونیاگاندھی کی سالگرہ تقریب 9دسمبر کو9بجے صبح گاندھی بھون میں منعقد ہوگی۔

حیدرآباد: سابق صدر اے آئی سی سی سونیاگاندھی کی سالگرہ تقریب 9دسمبر کو9بجے صبح گاندھی بھون میں منعقد ہوگی۔

متعلقہ خبریں
بلدی الیکشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر ایم ایل ایز کو صدر ٹی پی سی سی کا انتباہ
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی‘ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکہ اورتمام ریاستی وزراء اور پارٹی قائدین شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ 9دسمبر 2009 کو اس وقت کے مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے سونیاگاندھی کی ہدایت پر علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے عمل کی شروعات کا اعلان کیاتھاجس کے بعد 2014 میں پارلیمنٹ میں متحدہ ریاست آندھراکی تقسیم کابل منظور کیاگیا۔

جس کے بعد علحدہ تلنگانہ کاقیام عمل میں آیا۔ چنانچہ کل گاندھی بھون میں سونیاگاندھی کی سالگرہ تقریب کے سلسلہ میں وسیع ترانتظامات کئے جارہے ہیں۔

پولیس عہدیداروں نے آج گاندھی بھون پہنچ کر کارگزار صدر بی مہیش گوڑ سے ملاقات کی اورسیکوریٹی انتظامات کی تیاریاں شروع کردی گئی۔