مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں ہندوستانی نوجوان کا قتل‘ 8 افراد گرفتار

شمالی شہر کریات شمونا میں ایک سالگرہ پارٹی کے دوران ایک ہندوستانی نژاد نوجوان کو چھرا گھونپنے کی پاداش میں 8 شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا، جن کی عمریں 13 تا 15 سال ہیں

یروشلم: شمالی شہر کریات شمونا میں ایک سالگرہ پارٹی کے دوران ایک ہندوستانی نژاد نوجوان کو چھرا گھونپنے کی پاداش میں 8 شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا، جن کی عمریں 13 تا 15 سال ہیں، مقامی میڈیا رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔

18سالہ وائی لہنگہیل ہندوستان سے ایک سال قبل اپنے خاندان کے ہمراہ اسرائیل کے شمالی ضلع این ہاگلیل منتقل ہوا تھا۔ وہ بینیماشے کی ہندوستانی نژاد یہودی کمیونٹی سے تعلق رکھتا تھا۔ قریب کے ٹاؤن چٹزر ہیگلیلٹ کے 15 سالہ لڑکے کے ہمراہ 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے مزید 7 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جن کی تمام عمریں 13 تا 15 سال کے درمیان بتائی گئی۔ ٹائمس آف اسرائیل رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔ سالگرہ پارٹی میں 20 سے زائد نوجوانوں میں جھگڑا ہوا، پارٹی میں لہنگہیل اور میرپالٹیل نے شرکت کی جو ہندوستانی یہودی اسرائیلی امیگرینٹس کمیونٹی کے ساتھ کام کرتا ہے۔

ایک فیس بک تحریر میں آر پلاٹ جو ناف ہگلیل کے میئر ہیں، انہوں نے لہنگہیل کو ایک مسرور نوجوان قرار دیا جو آئی ڈی ایف لڑاکا یونٹ میں شامل ہونا چاہتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک زندگی کو بالکل مختصر کردیا گیا جس کا سبب تشدد تھا جب کہ اُن کے مطابق ہر طریقہ سے یہ اقدام دہشت گردی پر مبنی تھا۔

لہنگہیل بینیمناشے یہودی کمیونٹی کا رکن تھا جو گزشتہ 2 دہوں کے دوران ہندوستان کی ریاست منی پور اور میزورام سے اسرائیل منتقل ہوئے تھے۔ تقریباً 3000 بینیمناشے حالیہ سالوں میں اسرائیل منتقل ہوئے جب کہ دیگر 7 ہزار ہندوستان میں ہیں۔ باور کیا جاتا ہے کہ وہ مناسے قبیلہ سے تعلق رکھتے ہیں جس کا ذکر انجیل میں کیا گیا ہے۔