سونیاگاندھی نے تلنگانہ کے عوام کی امنگوں کوپوراکیا: چیف منسٹر ریونت ریڈی
ریونت ریڈی نے کہا کہ ہم اپنی ثقافتی روایات کے مطابق تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کررہے ہیں۔ اس مجسمہ میں تلنگانہ تلی کو سبز ساڑی میں ملبوس دکھایاگیا ہے۔یہ تلنگانہ تحریک ایک جذباتی موقع ہے۔ تلنگانہ تلی 4 کروڑ عوام کی جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ سونیا گاندھی نے 9 دسمبر 2009 کو تلنگانہ اعلامیہ کا اعلان کیا تھا۔اس دن تلنگانہ ریاست کی تشکیل کی بنیاد رکھی گئی تھی۔انہوں نے تلنگانہ کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔
انہوں نے ریاستی اسمبلی میں کہا کہ 9 دسمبر تلنگانہ کے عوام کے لیے بہت اہم دن ہے۔ آج سکریٹریٹ میں تلنگانہ تلی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جارہی ہے۔ اب تک تلنگانہ میں تلنگانہ تلی کی کوئی پہچان نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ثقافتی روایات کے مطابق تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کررہے ہیں۔ اس مجسمہ میں تلنگانہ تلی کو سبز ساڑی میں ملبوس دکھایاگیا ہے۔یہ تلنگانہ تحریک ایک جذباتی موقع ہے۔ تلنگانہ تلی 4 کروڑ عوام کی جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے اس مورتی کی ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تلنگانہ تلی اتحاد، ثقافت اور روایت کی علامت ہے جو ریاست کے تشخص کی عکاسی کرتی ہے۔وزیراعلی نے واضح کیا کہ تلنگانہ تلی خطے کی ثقافتی اقدار کی نمائندگی کرتی ہے۔
انہوں نے تلنگانہ تلی کی ثقافتی اور جذباتی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے شاعر داسارتی کی سطروں کا حوالہ دیا۔ وزیر اعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ یہ مورتی خود حکمرانی کی تحریک اور قومیت کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے دوران عوام کے اتحاد کی نمائندگی کرتی ہے۔