بیجنگ تک پہنچنے کی صلاحیت والے اگنی میزائل V کا کامیاب تجربہ
اس سے قبل رواں سال جون میں ہندوستان نے 4000 کلومیٹرفاصلے تک مارکرنے والی انٹرمیڈیٹ رینج بیلسٹک میزائل اگنی-4 کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
نئی دہلی: چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان، ہندوستان نے 5,500 کلومیٹر سے زیادہ کی نوٹیفائڈ آپریشنل رینج کے ساتھ اگنی5 بین البراعظمی جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیاہے۔
میزائل کا تجربہ جمعرات کو اڈیشہ کے ساحل سے دورعبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔ دارالحکومت کٹک کے ساتھ ساتھ کچھ دیگرشمال مشرقی ریاستوں میں کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر میزائل کے آسمان میں اڑنے کی ویڈیوز پوسٹ کیں۔
اگنی 5 میزائل ہلکے وار ہیڈ کے ساتھ تقریباً پورے چین کواپنی رینج میں لے لیتی ہےاور یہ تقریباً 8000 کلومیٹر تک کا سفر کر سکتی ہے۔
اسے ایک ‘تاریخی سنگ میل’ قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے ٹویٹر پر لکھا کہ "یہ میزائل دفاعی شعبے میں ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور اس سے قومی سلامتی کو کافی حد تک تقویت ملے گی کیونکہ یہ 5400 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔”
اعلی درجے کی قابل اعتماد اور درستگی کو یقینی بنانے کے لیے اگنی-5 میزائل ‘کمپیکٹ ایویونکس’ سے لیس ہے۔ اس میں پروازکے دوران ہونے والی خرابی کے لئے خود کو گائیڈ کرنے کی صلاحیت ہے۔
اس سے قبل رواں سال جون میں ہندوستان نے 4000 کلومیٹرفاصلے تک مارکرنے والی انٹرمیڈیٹ رینج بیلسٹک میزائل اگنی-4 کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔