حیدرآباد
حیدرآباد میں سونو سود کو سنکلپ کرن پرسکار سے نوازا گیا
اس تقریب میں سونو سود کی عالمی وبا کے دوران شاندار انسانیت نواز خدمات اور پسماندہ طبقوں کی مسلسل مدد کو سراہا گیا۔
اداکار سونو سود نے گزشتہ رات حیدرآباد کے لالیتا کالا تھورانم، نامپلی میں منعقدہ سنکلپ دیوس تقریب میں سچیر انڈیا فاؤنڈیشن کی صدر کرن سے باوقار سنکلپ کرن پرسکار وصول کیا۔
اس تقریب میں سونو سود کی عالمی وبا کے دوران شاندار انسانیت نواز خدمات اور پسماندہ طبقوں کی مسلسل مدد کو سراہا گیا۔
اس موقع پر انڈین-بلغارین سفیر نکولے یانکوف اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ تقریب میں 50 بہرے اور گونگے اسکولوں کے خصوصی بچوں نے ثقافتی پرفارمنس پیش کی، جسے حاضرین نے بہت سراہا۔