مشرق وسطیٰ

مرحوم رئیسی کا ہیلی کاپٹر تخریب کاری سے نہیں گرا: ایرانی فوج

ایرانی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کی فنی رپورٹ میں کوئی تکنیکی خرابی ظاہر نہیں ہوئی۔

تہران:مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات سے متعلق ایرانی فوج نے کہا ہے کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں کسی تخریب کاری کا ثبوت نہیں ملا۔

متعلقہ خبریں
سابق ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوا: حتمی رپورٹ
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
طالبات کی خفیہ فلمبندی‘ ضبط شدہ فونس میں ہنوز کوئی فحش ویڈیوز نہیں پائے گئے: پولیس (ویڈیو)
ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری

ایرانی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کی فنی رپورٹ میں کوئی تکنیکی خرابی ظاہر نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، اُن کے چیف گارڈ، وزیر خارجہ، صوبے مشرقی آذربائیجان کے گورنر، آیت اللّٰہ خامنہ ای کے نمانندہ خصوصی اور ہیلی کاپٹر کے عملے کے 3 ارکان 20 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔