حیدرآباد
سکریٹریٹ کامپلکس میں عبادت گاہوں کاعنقریب افتتاح
پرشانت ریڈی نے کہا کہ تینوں عبادت گاہوں کے تعمیری کام تقریباً مکمل ہوچکے ہیں اور عہدیداروں کو ہدایت دی جاتی کہ ماباقی چھوٹے چھوٹے کام بھی25 / اگست سے قبل مکمل کرلیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر عمارات وشورع وی پرشانت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں 25/ اگست کو سکریٹریٹ کامپلکس میں مساجد، مندر اور گرجا گھر کا افتتاح عمل میں آئیگا۔
یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تینوں عبادت گاہوں کے تعمیری کام تقریباً مکمل ہوچکے ہیں اور عہدیداروں کو ہدایت دی جاتی کہ ماباقی چھوٹے چھوٹے کام بھی25 / اگست سے قبل مکمل کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کو کچھ اس انداز میں تعمیر کیا گیا جس کے ذریعہ بین مذہبی بھائی چارہ کو فروغ حاصل ہوسکے۔ تمام عبادت گاہوں کو ان کی مذہبی روایات اور رسم و رواج کے مطابق افتتاح کیا جائے گا۔ پرشانت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کا مطلب گنگا جمنی تہذیب ہے اور کے سی آر تمام مذاہب کا یکساں احترام کرتے ہیں۔