حیدرآباد
مجلس بچاؤ تحریک کے امجد اللہ خان آج صبح سڑک حادثے میں شدید زخمی
مجلس بچاؤ تحریک کے اسپوکس پرسن امجد اللہ خان آج صبح سڑک حادثہ کا شکار ہوگئے جس کے نتجیے میں ان کو شدید چوٹیں آئیں۔

حیدرآباد: مجلس بچاؤ تحریک کے اسپوکس پرسن امجد اللہ خان آج صبح سڑک حادثہ کا شکار ہوگئے جس کے نتجیے میں ان کو شدید چوٹیں آئیں۔
اطلاعات کے مطابق وہ صبح سفر کر رہے تھے کہ اچانک ان کی بائک سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی اور ان کو فورا ہسپتال یشودا ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج ابھی جاری ہے۔