مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 13 اپریل کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں13  اپریل کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں13  اپریل کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1699۔ سکھوں کے دسویں گرو گووند سنگھ نے خالصہ پنت کی بنیاد ڈالی۔

1772۔ وارین ہیسٹنگ بنگال میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے سربراہ منتخب ہوئے۔

1796۔اٹلی کی جنگ میں نیپولین نے آسٹریا کو شکست دی۔

1890-ہندستان کی پہلی فلم’شریپنڈلیک‘ کی تعمیر کرنے والے فلمساز دادا صاحب تورنے کی پیدائش ہوئی۔

1919۔ برطانوی بریگیڈیر جنرل ڈائر اور اس کے سپاہیوں نے امرتسر کے جلیانوالہ باغ کے عام جلسہ میں اندھا دھند گولیاں

چلائیں جس میں 379 افراد ہلاک اور 1208 زخمی ہوئے۔

1921۔ اسپین میں کمیونسٹ ورکرس پارٹی کا قیام۔

1939۔ ہندستانی لال سینا (انڈین ریڈ آرمی) کی تشکیل۔

1941۔دوسری عالمی جنگ کے دوران اس وقت کی سوویت یونین اور جاپان نے پانچ برس تک غیر جانبدار رہنے کے ایک

 سمجھوتے پر دستخط کئے۔

1944-سوویت یونین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔

1945۔ سوویت فوج نے راجدھانی ویانا کو ہٹلر کے قبضے سے آزاد کرایا۔

1960- فرانس سہارا ریگستان میں ایٹم بم کا تجربہ کرنے والا چوتھا ملک بنا۔

1966۔عراقی صدر عبدالسلام عارف ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں مارے گئے۔

1970- چاند کے سفر پر روانہ ہوئے امریکی خلائی جہاز اپالو 13 کے ایندھن ٹینک میں دھماکہ ہوا۔

1973۔ معروف ہندوستانی اداکار بلراج ساہنی کا انتقال ہوا۔

1980۔ فرانس چوتھا نیوکلیائی ملک بنا۔

1980۔ امریکہ نے ماسکو کے اولمپکس کھیلوں کا بائیکاٹ کیا۔

1983۔ امریکہ نے نیوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1984-کرکٹ ٹیم انڈیا نے شارجہ میں پاکستان کو 58 رنوں سے ہرا کر پہلی مرتبہ ایشیا کپ جیتا۔

1997- امریکہ کے گولف کھلاڑی ایلڈرك ٹائیگر ووڈس 21 برس کی عمر میں یو ایس ماسٹرز چیمپئن شپ جیتنے والے سب سے

 کم عمر کھلاڑی بنے۔

2013- پاکستان کے پشاور میں ایک بس میں ہوئے دھماکے سے آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

a3w
ذریعہ
یو این آئی
a3w