اسپین کے 16 سالہ مسلم اسٹار فٹبالر کو انوکھی شرط پریوروکپ کھیلنے کی اجازت مل گئی
لامین یمال کو صرف ہوم ورک نہیں کرنا پڑتا بلکہ جرمنی کے ٹین ایجر اتھلیٹ قانون کے مطابق وہ رات 11 بجے کے بعد کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے اس لیے وہ پورا میچ بھی نہیں کھیل پاتے۔
ڈورٹمنڈ۔(جرمنی): اسپین کی ٹیم یورو کپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے تاہم آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ نوجوان اسپینش فٹبالر لامین یمال کو ایک شرط پر ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت ملی تھی۔
جرمنی میں کھیلے جا رہے یوروکپ میں اسپین کو سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے 16 سالہ فٹبالر لامین یمال اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ ان کی میدان میں کارکردگی کے ساتھ میچ کے بعد اسکول کا ہوم ورک کرنا بھی شامل ہے۔
یمال نے سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف شاندار گول کرکے نہ صرف اپنی ٹیم اسپین کو فائنل میں پہنچایا بلکہ یوروکپ کی تاریخ کے سب سے کم عمر گول کرنے والے فٹبالر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ تاہم آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ یمال کو اس کے اسکول ٹیچر نے اس شرط پر یوروکپ کھیلنے کی اجازت دی کہ وہ روانہ ہوم ورک کریگا۔
نوجوان فٹبالر سے یہ صرف زبانی وعدہ نہیں لیاگیا بلکہ انہیں میچ کے بعد ہوم ورک کرکے اپنے ٹیچر کو ای میل بھی بھیجنی ہوتی ہے۔ اس لیے میچ سے فراغت پاتے ہی اسپینش کھلاڑی اپنا اسکول بیگ کھول کر ہوم ورک کرنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔
لامین یمال کو صرف ہوم ورک نہیں کرنا پڑتا بلکہ جرمنی کے ٹین ایجر اتھلیٹ قانون کے مطابق وہ رات 11 بجے کے بعد کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے اس لیے وہ پورا میچ بھی نہیں کھیل پاتے۔
تاہم اسپین کی خوش قسمتی ہے کہ لامین یمال جو فائنل میچ سے ایک دن قبل 17 سال کے ہو جائیں گے فائنل میچ میں وہ ٹین ایجر اتھلیٹ قانون کی قید سے آزاد ہوں گے۔
بارسلونا کلب نے یمال کو شہرت بخشی۔ یوروکپ میں اس شاندار کارکردگی کے بعد ان کی قدر وقیمت میں بھی اضافہ ہوچکا ہے اور اگر کسی اور کلب نے یمال کو لیناہے تو بارسلونا اس کے بدلے 868 ملین پاؤنڈ مانگتا ہے۔
واضح رہے کہ جرمنی میں کھیلے جارہے یوروکپ میں اسپین فرانس کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی ہے جبکہ انگلینڈ نے نیدر لینڈ کو ہراکر دوسرا سیمی فائنل جیتا۔