تلنگانہ

تلنگانہ کے تمام اسکولوں میں خصوصی آدھار موبائل کیمپس لگائے جائیں گے

اساتذہ کی تنظیموں اور والدین نے حکومت کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے کیونکہ اس سے وقت اور پیسوں دونوں کی بچت ہوگی۔ شیڈول کی معلومات کے لئے والدین اپنے متعلقہ ضلع یا منڈل ایجوکیشن آفیسر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے طلبہ اور والدین کے لئے ایک بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اب آدھار کارڈ بنوانے یا اس میں تبدیلی کروانے کے لئے آدھار مراکز کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

متعلقہ خبریں
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ

محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست کے تمام اسکولوں میں خصوصی آدھار موبائل کیمپس لگائے جائیں گے تاکہ طلبہ کی رجسٹریشن اور اپڈیٹس اسکول کے اندر ہی مکمل ہو سکیں۔


5 سے 15 سال کی عمر کے طلبہ کے لئے پہلی بار بایومیٹرک اپڈیٹ بالکل مفت ہوگی۔ دوسری بار بایومیٹرک اپڈیٹ کے لئے 125 روپے اور پہلے سے موجود آدھار میں دیگر تفصیلات کی تبدیلی کے لئے 75 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

اسکول میں کیمپ لگنے سے طلبہ کی پڑھائی کا حرج نہیں ہوگا اور والدین کو بھی کام سے چھٹی نہیں لینی پڑے گی۔


حکومت ہند نے ایک نئی آدھار ایپ بھی متعارف کروائی ہے جس کے ذریعہ گھر بیٹھے کئی کام آسان ہو گئے ہیں۔


موبائل نمبر اور پتے کی تبدیلی اب ایپ کے ذریعہ ممکن ہے۔ایک ہی ایپ میں خاندان کے 5 افراد تک کے پروفائل بنائے جا سکتے ہیں۔آدھار ویریفیکیشن اور صرف ضروری معلومات شیئر کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔


اساتذہ کی تنظیموں اور والدین نے حکومت کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے کیونکہ اس سے وقت اور پیسوں دونوں کی بچت ہوگی۔ شیڈول کی معلومات کے لئے والدین اپنے متعلقہ ضلع یا منڈل ایجوکیشن آفیسر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔