مشرق وسطیٰ

مسجد الحرام آنے والے زائرین کیلئے خاص ہدایت جاری

حرم شریف میں بڑے بیگز اور پانی کے کین لانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، کیونکہ بعض زائرین اپنے ہمراہ بڑے بیگز لاتے ہیں جن کی وجہ سے دوسروں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام آنے والے زائرین کیلئے خاص ہدایت جاری کردی گئی ہے، مسجد الحرام کے دروازوں کے نگران سیف السلمی کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بڑے بیگ اب نہیں لے جائے جاسکیں گی۔

متعلقہ خبریں
مسجد الحرام میں تراویح اور ختم قرآن 2.5 ملین افراد شریک
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں
موسم گرما میں عمرہ کرنے والے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری
تلنگانہ و اے پی کے عازمین حج کی اگلے ماہ سے روانگی متوقع

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیف السلمی نے کہا کہ زائرین کو چاہیے کہ وہ ضوابط کا خیال رکھیں تاکہ دیگر عمرہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ اُٹھانا پڑے۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ تاکہ مسجد الحرام کی انتظامیہ کے پیش نظر عمرہ زائرین کو ہر ممکن آرام و سہولت فراہم کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ حرم شریف میں بڑے بیگز اور پانی کے کین لانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، کیونکہ بعض زائرین اپنے ہمراہ بڑے بیگز لاتے ہیں جن کی وجہ سے دوسروں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

السلمی نے کہا کہ مسجد الحرام کے دروازوں پر متعین اہلکاروں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کو مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت ہرگز نہ دیں جن کے ساتھ پانی کے کین یا بڑے سفری بیگ ہوں۔

دوسری جانب مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین کی جانب سے زائرین کی سہولت کے لیے آب زم زم کے کولرز کو مستقل طور پر بھرنے کا خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین میں آب زم زم کی فراہمی کے شعبے کی انتظامیہ کی جانب سے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ یومیہ بنیاد پر آب زم زم کے ٹینکرز ارسال کرنے کا خصوصی بندوست کیا جاتا ہے۔

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صرف روضہ الشریفہ کے مختلف مقامات پر آب زم زم کے 10 ہزار کولرز رکھے ہیں جنہیں یومیہ مستقل بنیاد پر بھرا جاتا ہے۔ کارکنان کی جانب سے کولرز میں پانی کم ہوتے ہی دوسرے کولرز سے تبدیل کردیا جاتا ہے۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں یومیہ بنیاد پر آب زم زم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اہلکاروں کی ٹیمیں کام کرتی ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کولرز میں آب زمزم کم نہ ہو۔