مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 19 ستمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 19 ستمبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 19 ستمبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1581 ۔سکھ گرو رام داس کا انتقال ہوا۔

1891 ۔ولیم شیکسپیر کا مشہور ڈرامہ ’’مرچنٹ آف وینس‘‘ پہلی مرتبہ مانچسٹر میں اسٹیج پر پیش کیا گیا۔

1893 ۔نیوزی لینڈ میں انتخابی ایکٹ 1893 کے تحت خواتین کو ووٹ دینے کا حق دیا گیا۔

1936۔ہندوستانی کلاسیکی موسیقار ویشنو ناراین بھات کھنڈے کا انتقال ہوا۔

1955 ۔ارجنٹینا کی بری اور بحری فوج نے بغاوت کرکے صدر جوآن پیرون کو عہدے سے ہٹایا۔

1957 ۔امریکہ نے نیواڈدا کے ریگستان میں پہلا زیر زمین ایٹمی تجربہ کیا۔

1982 ۔اسکاٹ فاہمین آن لائن پیغام رسانی کا استعمال کرنے والے پہلے شخص بنے۔

1996 ۔گواٹے مالا اور بائیں بازو کے باغیوں نے طویل مدتی جاری جنگ ختم کرنے کے لئے امن معاہدے پر دستخط کیے۔

2000 ۔اولمپکس کے ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں کرنم ملیشوری نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

2006 ۔تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت، جنرل سوراید وزیر اعظم بنے۔

2014 ۔ایپل آئی فون 6 کی فروخت شروع ہوئی۔

a3w
a3w