حیدرآباد

گورنمنٹ ہائ اسکولز کے طلبہ کےلئیے تقریری اور نعت کے مقابلے

تقریری مقابلوں کےلئیے ہر اسکول سے صرف اور صرف ایک طالب علم یا ایک طالبہ شرکت کرسکتی ہے اسی طرح نعت کے مقابلے میں بھی ہر گورنمنٹ اسکول سے صرف اور صرف ایک طالب علم یا ایک طالبہ شریک ہوسکتے ہیں۔

حیدرآباد: میلادالنبی ﷺ کے موقع پر تلنگانہ کے تمام گورنمنٹ ہائ اسکولز کے طلبہ کےلئیے تقریری اور نعت کے مقابلے منعقد کئیے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

تقریری مقابلوں کےلئیے ہر اسکول سے صرف اور صرف ایک طالب علم یا ایک طالبہ شرکت کرسکتی ہے اسی طرح نعت کے مقابلے میں بھی ہر گورنمنٹ اسکول سے صرف اور صرف ایک طالب علم یا ایک طالبہ شریک ہوسکتے ہیں۔

ججس کا فیصلہ حتمی ہوگا ۔ہر دو مقابلوں میں اول دوم اور سوم آنے والے طلبہ کو بالترتیب 3000 روپے 2000 روپے اور 1000 روپے انعامات اور سرٹیفکٹس دئیے جائیں گے اس کے علاوہ کئی ایک ترغیبی انعامات بھی رکھے گئے ہیں ۔

ان مقابلوں کے کنوینرز جناب محمد وجہی الدین حامد انصاری ورکنگ صدر ضلع حیدرآباد TSTU اور جناب سید نوید اختر صدر بہادرپورہ منڈل TSTU ہوں گے جب کہ یہ مقابلے زیر صدارت جناب محمد اقبال صدر TSTU ضلع حیدرآباد منعقد ہوں گے جبکہ جناب محمد احمد خان جنرل سیکریٹری ان مقابلوں کی نگرانی کریں گے۔

جناب محمد وجہی الدین حامد انصاری نے تلنگانہ کے تمام گورنمنٹ ہائ اسکولز کے صدور مدرسین سے اپنے اپنے طلبہ کو ان مقابلوں میں بھیجنے کی خواہش کی ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 ستمبر ہے۔


تقریری مقابلوں کا عنوان” پیارے نبی حبیب خُدا ﷺ کی سیرت “ رکھا گیا ہے جبکہ تقریر اور نعت پڑھنے کےلئیے تین منٹ کا وقت دیا جائیگا ۔


مقابلوں کی تاریخ اور مقام کا متعاقب اعلان کیا جائیگا۔ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے طلبہ اپنے صدور مدرسین کے ذریعہ ان نمبرات پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
9866876870