تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی اور 15 بار قلا بازیاں کھاگئیں (خوفناک ویڈیو وائرل)
اس حادثہ میں گاڑی کے ڈرائیور، 35 سالہ مولا عبدال اور اس کے دو کم سن بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دیگر زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بنگلور: تیز رفتاری کے باعث ایک کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور 15 بار قلابازیاں کھا گئی۔ اس حادثہ میں ایک شخص گاڑی سے باہر اچھل کر دور جا گرا، جبکہ تین افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ کرناٹک کے ضلع چترادرگ میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق، منگل کی صبح کرناٹک کے یادگیر ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان بنگلور سے اپنے آبائی گاؤں جا رہا تھا۔ نیشنل ہائی وے 150 پر چترادرگ ضلع کے قریب ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے بعد کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر قلابازیاں کھانے لگی۔ تیز رفتاری کے باعث گاڑی مسلسل 15 بار پلٹ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص ہوا میں اچھل کر دور جا گرا۔
اس حادثہ میں گاڑی کے ڈرائیور، 35 سالہ مولا عبدال اور اس کے دو کم سن بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دیگر زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب، نیشنل ہائی وے پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہونے والی اس خوفناک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔