دہلی

اسپائس جیٹ کو 7 شہروں سے حج پروازیں چلانے کی اجازت

بجٹ ایرلائن اسپائس جیٹ نے جمعہ کے دن کہا کہ اس نے 7 ہندوستانی شہروں بشمول سری نگر‘ گیا‘ گوہاٹی‘ بھوپال‘ اندور‘ اورنگ آباد اور وجئے واڑہ سے حج پروازیں چلانے کے حقوق حاصل کرلئے ہیں۔

نئی دہلی: بجٹ ایرلائن اسپائس جیٹ نے جمعہ کے دن کہا کہ اس نے 7 ہندوستانی شہروں بشمول سری نگر‘ گیا‘ گوہاٹی‘ بھوپال‘ اندور‘ اورنگ آباد اور وجئے واڑہ سے حج پروازیں چلانے کے حقوق حاصل کرلئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسپائس جیٹ کا 1400 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا منصوبہ
بنگلورو فلائٹ مسافرین کو دیر تک ٹھہرائے جانے کی تحقیقات

ایرلائن کے ترجمان نے کہا کہ جاریہ مالی سال اسپائس جیٹ کو حج آپریشنس سے 337کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ اس نے 5 ہندوستانی شہروں سے پروازیں چلائی تھیں۔

اس سال ایرلائن کو حج آپریشنس سے زائد آمدنی کی توقع ہے۔ حج آپریشنس کا پہلا مرحلہ 9 مئی کو مدینہ پروازوں سے شروع ہوگا۔ گزشتہ سال اسپائس جیٹ نے حج پروازوں کے لئے 3 بڑے طیارے مختص کئے تھے۔

صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر اسپائس جیٹ اجئے سنگھ نے کہا کہ ہمیں ملک کے 7 شہروں سے حج پروازیں چلانے کے حقوق ملنے پر مسرت ہے۔