دہلی

پارلیمنٹ کامپلکس میں مسلم لیگ ارکان کا احتجاج

انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے ارکان ِ پارلیمنٹ نے جمعہ کے دن پارلیمنٹ ہاؤز کامپلکس میں احتجاج کیا۔

نئی دہلی: انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے ارکان ِ پارلیمنٹ نے جمعہ کے دن پارلیمنٹ ہاؤز کامپلکس میں احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا، سماعت ملتوی
کیرالا میں مسلم لیگ کو لوک سبھا کی 2نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا
کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ کی غیر مشروط تائید
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے

انہوں نے جو پلے کارڈس تھام رکھے تھے ان پر ”سیو گیان واپی مسجد“ اور ”پروٹیکٹ دی پلیسس آف ورشپ ایکٹ“ لکھا تھا۔

ڈسٹرکٹ کورٹ کی ہدایت پر وارانسی کی گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کے ایک دن بعد انہوں نے یہ احتجاج کیا۔

آئی یو ایم ایل ارکان ِ لوک سبھا ای ٹی محمد بشیر‘ کے کے نواز اور عبدالصمد صمدانی نے پارلیمنٹ ہاؤز کامپلکس میں مجسمہ گاندھی کے سامنے احتجاج کیا۔

انہوں نے جو پلے کارڈس تھام رکھے تھے ان پر گیان واپی مسجد بچاؤ‘ 1991 کے مذہبی مقامات قانون کا تحفظ کرو اور دستور بچاؤدرج تھا۔

a3w
a3w