مہاراشٹرا

اسپائس جیٹ کا 1400 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا منصوبہ

بحران زدہ اسپائس جیٹ، آنے والے دنوں میں اپنے کم از کم1ہزار ملازمین کو گلابی سلپس (ملازمتوں سے برطرفی کا پروانہ) حوالے کرسکتی ہے کیوں کہ ایرلائن، اپنے اخراجات گھٹانے اور اپنے گھٹے ہوئے بیڑے کی سرگرمیوں کو درست کرنا چاہتی ہے۔

ممبئی: بحران زدہ اسپائس جیٹ، آنے والے دنوں میں اپنے کم از کم 1400 ملازمین کو گلابی سلپس (ملازمتوں سے برطرفی کا پروانہ) حوالے کرسکتی ہے کیوں کہ ایرلائن، اپنے اخراجات گھٹانے اور اپنے گھٹے ہوئے بیڑے کی سرگرمیوں کو درست کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں
میانمار میں جھڑپیں : ہزاروں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچ گئے
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
بنگلورو فلائٹ مسافرین کو دیر تک ٹھہرائے جانے کی تحقیقات
بھوکا ریچھ 60 کیک کھا گیا اور بیکری والے دیکھتے رہ گئے
کھانسی کا شربت تیار کرنے والی کمپنی کے 3 ملازمین گرفتار

مالی پریشانیوں، قانونی جنگوں اور دیگر مشکلات کا سامنا کررہی ایر لائن کمپنی‘ اپنے مزید اسٹاف کو رخصت ہوجانے کو کہہ سکتی ہے کیوں کہ طیاروں کی تعداد کے مقابلے میں زائد افرادی قوت ہے۔

ملازمتوں کو نوکری سے فارغ کرنے کا قطعی فیصلہ اس ہفتہ متوقع ہے۔ ایرلائن میں فی الحال 9ہزار ملازمین ہیں اور اب وہ اس تعدادمیں 10-15 فیصد تخفیف کرنے کی خواہاں ہے۔

ایک عہدیدار نے کہا کہ مجموعی مصارف کو گھٹانے یہ قدم ضروری جس سے سالانہ100کروڑ روپئے تک کی بچت ہوسکتی ہے۔

15فیصد تخفیف کا مطلب‘ تقریباً1350 افراد اپنی نوکری سے ہاتھ دھوئیں گے۔ ایک اور عہدیدار نے کہا کہ فارغ کرنے کا عمل‘ مختلف محکموں میں ہوسکتا ہے اور قطعی فہرست تیارکی جارہی ہے۔

a3w
a3w