کھیل

سری لنکا اڑان، شاہین شاہ نے دوران پرواز جہاز میں کیک کاٹا

افغانستان سے ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے قومی اسکواڈ سری لنکا پہنچ چکا اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ نے دوران پرواز جہاز میں کیک کاٹا۔

کولمبو: افغانستان سے ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے قومی اسکواڈ سری لنکا پہنچ چکا اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ نے دوران پرواز جہاز میں کیک کاٹا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان سے تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ سری لنکا پہنچ چکا ہے۔ سری لنکا اڑان بھرنے کے بعد قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے دوران پرواز جہاز میں کیک کاٹا جس کی ویڈیو پی سی بی اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر شیئر کر دی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کے ہمراہ پہلے کیک کاٹا اور پھر خود کھانے کے ساتھ جہاز میں موجود کھلاڑیوں اور دیگر مسافروں کو بھی کھلایا۔

اس سے قبل گزشتہ روز جب قومی ٹیم کا اسکواڈ لاہور سے سری لنکا کے لیے روانہ ہوا تھا تو فینز نے ایئر پورٹ پر کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور انہیں پرجوش انداز میں رخصت کیا تھا۔

افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی اسکواڈ سری لنکا پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے۔