تلنگانہ

سریکانت چاری کی والدہ کی طلبی، ایم ایل سی بنانے کا امکان

علیحدہ ریاست، تلنگانہ کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے والے سریکانت چاری کی والدہ شنکراماں کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ملاقات کے لئے طلب کیا۔

حیدرآباد: علیحدہ ریاست، تلنگانہ کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے والے سریکانت چاری کی والدہ شنکراماں کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ملاقات کے لئے طلب کیا۔

چیف منسٹر کی ہدایت پر ریاستی وزیر توانائی جی جگدیش ریڈی، شنکر اماں کو حیدرآباد لائے ہیں۔ کارگزار صدر بی آر ایس کے ٹی راما ڑاؤ کے تیقن پر شنکر اماں کو گورنر کوٹہ میں رکن کونسل نامزذ کرنے کا امکان ہے۔

اسی لئے شنکر اماں کو پرگتی بھون طلب کرنے کی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصہ سے شنکراماں بی آر ایس قیادت سے شدید ناراض رہنے کی خبریں عام ہو رہی تھیں۔

شہیداں تلنگانہ کے افراد خاندان کو حکومت کی جانب سے نظر انداز کردئیے جانے پر وہ شدید برہم تھیں۔ اس صورتحال کے درمیان پارٹی ہائی کمانڈ نے شنکراماں کو رکن قانون ساز کونسل نامزد کرتے ہوئے ناراضگی کا خاتمہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

دوسری طرف عام انتخابات بھی قریب ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں شنکر اماں کو محور سیاست بنانے کا ادارہ رکھتے ہیں۔ کے سی آر دوسری سیاسی جماعتوں کے منصوبہ پر پانی پھیرنا چاہتے ہیں۔

a3w
a3w