دہلی

مہنگائی، بے روزگاری بی جے پی کے منشور سے غائب: راہول گاندھی

گاندھی نے کہا کہ انڈیا گروپ کا منصوبہ بالکل واضح ہے کہ 30 لاکھ آسامیوں پر بھرتی ہوگی اور ہر پڑھے لکھے نوجوان کو ایک لاکھ روپے کی مستقل ملازمت دی جائے گی۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے اتوار کو کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے منشور اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر سے غائب ہے۔

متعلقہ خبریں
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تکوگوڑہ میں کانگریس کا جلسہ، منشور کی اجرائی، کھرگے، راہول، پرینکاگاندھی کی شرکت متوقع
اندور میں ٹرین میں خاتون کی ٹکڑے کی گئی لاش برآمد
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
صفا بیت المال سے تیس بیروزگار نوجوانوں میں ٹو وہیلرس کی تقسیم

مسٹر گاندھی نے آج یہاں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ بی جے پی کے منشور اور وزیر اعظم کی تقریر سے مہنگائی اور بے روزگاری غائب ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی لوگوں کی زندگی سے جڑے اہم ترین مسائل پر بات کرنا تک نہیں چاہتی۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ انڈیا گروپ کا منصوبہ بالکل واضح ہے کہ 30 لاکھ آسامیوں پر بھرتی ہوگی اور ہر پڑھے لکھے نوجوان کو ایک لاکھ روپے کی مستقل ملازمت دی جائے گی۔ اس بار نوجوان مسٹر مودی کے جال میں نہیں آئیں گے اور کانگریس کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور ملک میں ’روزگار انقلاب‘ لائیں گے۔

کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ آج بابا صاحب امبیڈکر کا یوم پیدائش ہے۔ بی جے پی واضح طور پر ان کے بنائے ہوئے آئین کو تباہ کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے وزیراعظم خود اسٹیج سے کچھ اور کہہ رہے ہیں اور اپنے لیڈروں سے کچھ اور کروا رہے ہیں۔

مسٹر رمیش نے کہا ’’ان کا مقصد صاف ہے – اگر انہیں اس بار موقع ملا تو سب سے بڑا خطرہ بابا صاحب کے آئین کو ہوگا۔‘‘

a3w
a3w