مشرق وسطیٰ

ہند۔ امارات، مقامی کرنسیوں میں تجارت پر آمادہ

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے ہفتہ کے دن اپنی کرنسیوں میں تجارت (ٹریڈ سیٹلمنٹ) شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

ابوظبی: ہندوستان اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے ہفتہ کے دن اپنی کرنسیوں میں تجارت (ٹریڈ سیٹلمنٹ) شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

متعلقہ خبریں
متحدہ عرب امارات میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی
عرب امارات میں پرائیویسی کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ
یو اے ای میں 500 درہم کا نیا نوٹ لین دین کیلئے دستیاب
ہند۔ امریکہ۔ سعودی۔ امارات، ریلوے معاملت کا اعلان متوقع
تیل کی پیداوار میں کمی، یو اے ای اور کویت کا اہم فیصلہ

اس کے لئے انڈین یونیفائیڈ پیمنٹس (یو پی آئی) انٹرفیس کو خلیجی ملک کے انسٹنٹ پیمنٹ پلیٹ فارم(آئی پی پی) سے لنک کیا جائے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زیدالنہیان سے جامع بات چیت کی۔

اماراتی صدر سے ملاقات کے بعد اپنے ریمارکس میں مودی نے کہا کہ گزشتہ برس جامع معاشی شراکت داری معاہدہ پر دستخط کے بعد سے ہند۔ متحدہ عرب امارات تجارت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دو ملکوں کی کرنسیوں میں ٹریڈ سیٹلمنٹ کا جو معاہدہ ہوا اس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط معاشی تعاون اور باہمی اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ ملاقات کے بعد مودی نے ٹویٹر پر کہا کہ ہزہائی نیس شیخ محمد بن زیدالنہیان سے ملنا ہمیشہ باعث ِ مسرت ہوتا ہے۔

ان کی انرجی اور ترقی کا ویژن قابل ِ ستائش ہے۔ ہم نے ثقافتی و معاشی تعلقات کو بڑھاوا دینے ہند۔ عرب امارات تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی۔ دونوں ممالک کی کرنسیوں میں ٹریڈ سیٹلمنٹ کا معاہدہ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھاوا دے گا۔

مودی نے کہا کہ انہیں شیخ محمدبن زیدالنہیان سے ہمیشہ بھائی جیسا پیار ملا۔ انہوں نے اماراتی صدر سے کہا کہ ہندوستان میں ہر شخص آپ کو سچے دوست کے طورپر دیکھتا ہے۔ سرکاری بیان کے بموجب ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) اور متحدہ عرب امارات کے سنٹرل بینک نے 2 یادداشت ِ مفاہمت پر دستخط کئے۔

گورنر آر بی آئی شکتی کانت داس اور یو اے ای سنٹرل بینک کے گورنر خالد محمدبلعمی نے دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیراعظم ہند اور اماراتی صدر موجود تھے۔

a3w
a3w