تلنگانہآندھراپردیش

تلگو ریاستوں کے اہم ذخائر سری سیلم اور ناگرجنا ساگر پروجیکٹس میں زبردست پانی کا بہاؤ درج

چونکہ سری سیلم کی مکمل گنجائش 885 فٹ ہے، اس لیے اب صرف 10 فٹ کا فرق باقی ہے۔ حکام کسی بھی وقت دروازے کھول کر نچلے علاقوں کی طرف پانی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں تاکہ پروجیکٹ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

حیدرآباد: دریایے کرشنا ندی کے طاس میں گزشتہ چند دنوں سے ہو رہی شدید بارش کے سبب تلگو ریاستوں کے دو اہم ذخائر سری سیلم اور ناگرجنا ساگر پروجیکٹس میں زبردست پانی کا بہاؤ درج کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد


اطلاعات کے مطابق، جورالا پروجیکٹ سے تقریباً 1.20 لاکھ کیوزک پانی کا بہاؤ جاری ہے، جس کے نتیجہ میں سری سیلم پروجیکٹ کی آبی سطح 875 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔

چونکہ سری سیلم کی مکمل گنجائش 885 فٹ ہے، اس لیے اب صرف 10 فٹ کا فرق باقی ہے۔ حکام کسی بھی وقت دروازے کھول کر نچلے علاقوں کی طرف پانی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں تاکہ پروجیکٹ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔


اس وقت سری سیلم کے دائیں اور بائیں پاور ہوز کے ذریعہ تقریباً 58,000 کیوزک پانی سے توانائی پیدا کی جا رہی ہے۔


ناگرجنا ساگر پروجیکٹ میں پانی کی مکمل سطح 590 فٹ ہے جبکہ فی الحال اس کی آبی سطح 514.50 فٹ پانی ریکارڈ کی گیی ہے۔

بالایی علاقوں سے تقریباً 17,000 کیوزک پانی ناگرجنا ساگر میں داخل ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حیدرآباد کے پینے کے پانی کی ضروریات کے لیے 900 کیوزک پانی فراہم کیاجا رہا ہے۔