تلنگانہ

ایس ایس سی امتحانات: اے پی اور تلنگانہ سے 11 لاکھ سے زائد طلباء کی شرکت

تلگو کی دونوں ریاستوں میں پیر سے ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کاآغاز ہوا جس میں دونوں ریاستوں کے 11لاکھ سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔

حیدرآباد /امراوتی: تلگو کی دونوں ریاستوں میں پیر سے ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کاآغاز ہوا جس میں دونوں ریاستوں کے 11لاکھ سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اردو اکیڈمی جدہ و محی الدین ٹرسٹ کی جانب سے ایس ایس۔سی طلباء مستقر محبوب نگر میں امتحانی کٹس کی تقسیم
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

ان میں آندھراپردیش کے 6لاکھ سے زائد طلباء اور تلنگانہ کے تقریباً 5لاکھ امیدوار شامل ہیں۔ اے پی اور تلنگانہ کے تقریباً 11لاکھ امیدواروں نے پہلے دن کے امتحان میں شرکت کی۔

تلنگانہ میں امتحانات کے اوقات کا9:30بجے صبح سے 12:30 بجے دن تک ہیں جبکہ پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں 12:45بجے دن تک امتحان تحریر کرنے کاوقت دیاگیا ہے۔ تلنگانہ بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے رواں سال سے امتحانی پرچوں کی تعداد 11 سے گھٹا کر 6کردیاہے۔

تلنگانہ میں امسال 4,94,620 طلباء‘ایس ایس ایس امتحان میں شرکت کررہے ہیں۔ حکام نے ان طلباء کے لیے ریاست بھر میں 2652 امتحانی مراکز قائم کئے ہیں اور یہ امتحانات 13اپریل تک جاری رہیں گے۔آندھراپردیش میں جملہ 3,349 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جہاں 6.64 لاکھ طلباء امتحان تحریر کریں گے۔

آر ٹی سی نے طلباء کو متعلقہ امتحانی مراکز تک رسائی کو یقینی بنانے مفت سفر کا پیشکش کیا ہے۔ طلباء کو امتحانی مرکز میں الیکٹرانک آلات لے جانے کی اجازت نہیں رہے گی۔ چیف سپرنٹنڈنٹس آف اکزامنیشن سنٹرس کے بشمول کسی کو بھی امتحانی مرکز میں موبائیل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہے ۔

اس طرح دیگر الیکٹرانک آلات لیاپ ٹاپ‘ ٹیابلٹس‘ کیمرے‘ اسمارٹ گھڑیاں اور بلو ٹوتھ آلات لے جانے کو ممنوعہ قرار دیاگیا ہے۔ آندھراپردیش میں عہدیداروں نے امتحان سے قبل یا اس کے دوران سوشیل میڈیا پلاٹ فارمس کے ذریعہ پرچہ سوالات کے افشا کو روکنے‘اسکا پتہ لگانے کے لیے خصوصی اقدامات کئے ہیں کیونکہ گزشتہ سال اس طرح کی بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں۔

حکام نے نقل نویسی میں ملوث امیدواروں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ آندھراپردیش میں ایس ایس سی امتحانات 7میڈیم تلگو‘ انگلش‘ کنٹرا‘ ٹامل‘ہندی‘ اردو اور اڈیہ میں منعقد کئے جارہے ہیں۔ تلنگانہ میں آج زبان اول کا امتحان پرامن طور پر منعقد ہوا۔ کسی مقام سے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔