ایشیاء

عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹانے کا عمل شروع

پاکستانی قانون کی رو سے صدر اور وزیراعظم کوبیرونی دوروں میں جو تحائف ملتے ہیں انہیں توشہ خانہ میں جمع کرادینا ہوتا ہے۔ کچھ تحائف وہ اگر اپنے پاس رکھنا چاہیں تو انہیں ان کی مالیت کے حساب سے رعایتی ڈیوٹی ادا کرنی ہوتی ہے۔

اسلام آباد: پاکستان الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں نااہل قرارپانے کے بعد پاکستان تحریک ِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کو ان کے عہدہ سے ہٹانے کا عمل شروع کردیا ہے۔ سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کی جاچکی ہے اور کیس کی سماعت 13 دسمبر کو مقرر ہوئی ہے۔

 اخبار ڈان نے الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔ توشہ خانہ 1974میں قائم ہوا تھا۔ الیکشن کمیشن ریکارڈ کے بموجب توشہ خانہ سے جو تحفے خریدے گئے ان کی قیمت 21.5 ملین روپے لگائی گئی جبکہ اصل قیمت 108 ملین روپے کے آس پاس تھی۔

a3w
a3w