مہاراشٹرا

ویڈیو: ممبئی میں باندرہ ٹرمنس پر بھگدڑ، 9مسافرین زخمی

ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن پر اتوار کی صبح بھگدڑ میں کم از کم 9مسافر اس وقت زخمی ہوگئے جب مسافرین کی بڑی تعداد نے اترپردیش جانے والی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کی۔

ممبئی (آئی اے این ایس) ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن پر اتوار کی صبح بھگدڑ میں کم از کم 9مسافر اس وقت زخمی ہوگئے جب مسافرین کی بڑی تعداد نے اترپردیش جانے والی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
تہواروں کے موقع پر گھر جانے والوں کےلئے اچھی خبر
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
تلاسانی سرینواس یادو نے اپنے پوتے کے ساتھ دیوالی منائی
دیوالی کے دن صرف دو گھنٹے آتش بازی کی اجازت، رہنما خطوط جاری
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا

7مسافرین کی حالت مستحکم ہے، جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔ بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے کہا کہ دیوالی سے قبل بھیڑ کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔ باندرہ ٹرمنس کے پلیٹ فارم نمبر1پر ٹرین نمبر 22921(باندرہ۔گورکھپور اکسپریس) کے لئے مسافرین کی بڑی تعداد جمع تھی۔

چند مسافرین زخمی ہوئے، جنہیں ریلوے پولیس کا عملہ اور دیگر مسافرین اسٹریچر پر دواخانہ لے گئے۔ بی ایم سی نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے۔ انڈین ریلویز کے اے سی پی نے زخمیوں کی تعداد 10 بتائی اور کہا کہ دو زخمیوں کو ڈسچارج کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ٹرین کی ری شیڈولنگ کے باعث پیش آیا۔

ریلوے کے پی آر نے کہا کہ لوگوں نے چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کی۔ 22ڈبوں والوں اس ٹرین کے سارے ڈبے جنرل تھے۔ اِس میں کوئی ریزرویشن نہیں تھا۔ ٹرین کے پلیٹ فارم پر آتے ہی مسافرین کی بڑی تعداد ڈبوں کی سمت دوڑ پڑی، جس کے نتیجہ میں بھگدڑ مچی۔ پی ٹی آئی کے بموجب ویسٹرن ریلوے (ڈبلیو آر) کے باندرہ ٹرمنس پر اتوار کی صبح دیوالی اور چھٹ منانے کے لئے اپنے آبائی مقامات روانہ ہونے والی بھیڑنے ایک چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کی، جس کے نتیجہ میں 9 افراد زخمی ہوئے۔ سوشیل میڈیا پر تکلیف دہ ویڈیوز دکھائی دیں۔

واقعہ کل رات 2:45 بجے کا ہے۔ مسافرین نے ٹرین نمبر 22921باندرہ۔گورکھپور انت اودئے اکسپریس میں سوار ہونے کی کوشش کی، جو باندرہ ٹرمنس یارڈ سے پلیٹ فارم نمبر1 میں آرہی تھی۔22 ڈبوں والی اس ٹرین کو صبح5:10بجے روانہ ہونا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تہواروں کے موقع پر مسافرین کو سیٹ پکڑنے کی جلدی ہوتی ہے، کیونکہ ایسی گاڑیوں میں کوئی ریزرویشن نہیں ہوتا۔ سوشیل میڈیا پر ویڈیوز کی باڑھ آگئی۔

لوگوں کو بھاگتے اور چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بعض مسافرین زخمی ہوئے۔ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک شخص کے زخموں سے خون بہہ رہا ہے، جبکہ اس کے قریب ایک اور زخمی مسافر پڑا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کا ایک کانسٹیبل ایک زخمی مسافر کو اپنے کندھے پر اٹھاکر لے جارہا ہے، جبکہ ایک اور آر پی ایف جوان کپڑے کے بنے عارضی اسٹریچر ایک زخمی مسافر کو لے جارہا ہے۔ افراتفری کے درمیان مقامی لوگوں اور پلیٹ فارم پر موجود یگر افراد نے زخمیوں کی مدد کی۔

بلدی عہدیداروں نے 9 زخمیوں کے نام شبیر عبدالرحمن (40سالہ)، پرمیشور سکھ دھر گپتا (28سالہ)، رویندر ہری ہر چوما (30سالہ)، رام سیوک رویندر پرساد پرجاپتی (29سالہ)، سنجے تلک رام کنگے (27سالہ)، دیویانشو یوگیندر یادو (18سالہ)، محمد شریف شیخ (25سالہ)، اندرجیت ساہنی (19سالہ) اور نور محمد شیخ بتائے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ساہنی اور نورمحمد شیخ کو نازک حالت میں قریب میں واقع بھابھا ہاسپٹل لے جایا گیا۔ ویسٹرن ریلوے کے بیان میں تاہم زخمیوں کی تعداد صرف دو بتائی گئی۔ 130فیسٹول اسپیشل ٹرینیں خاص طور پر یوپی اور بہار کے لئے چل رہی ہیں۔ یہ گاڑیاں ممبئی سنٹرل اور باندرہ سے 2ہزار300ٹرپ کریں گی۔