حیدرآباد

کیاقریبی روابط پروینکٹیشورلوکوڈی سی پی کے عہدہ پر ترقی دی گئی؟

محکمہ پولیس کا معاملہ نظم وضبط سے مربوط ہے۔سنٹرل زون ڈپٹی کمشنر پولیس کے عہدہ پر ایم وینکٹیشورلوکوتعینات کرنے کیلئے انہیں 20سال پرانے ایک انکاونٹر کیس میں ترقی دیکر اعلی عہدہ پر فائز کردیاگیا جبکہ بناسفارش کے وہ ابھی تک اسسٹنٹ کمشنر پولیس ہی رہتے تھے۔

حیدرآباد: ریاست میں پولیس عہدیداروں کی ترقی وتبادلوں کے لئے اصول وضوابط قاعدہ‘ قانون توہوں گے مگر سوال یہ ہے کہ آیاحکومت وقت ان اصول وضوابط اور قانون کوبالائے طاق رکھتے ہوئے کسی سینئرپولیس عہدیدارکوترقی دے سکتی ہے؟۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
تلنگانہ کی مالی حالت پر اسمبلی میں بحث متوقع

بتایا جاتاہے کہ بی آرایس حکومت نے ایک 20 سالہ قدیم انکاونٹرکیس میں ایک پولیس عہدیدار ایم وینکٹیشورلو کو ڈپٹی کمشنر سنٹرل زون کے عہدہ پر فائز کیاتھا مگر یہ معاملہ اب منظرعام پر آیا ہے۔ آخرحکومت نے کس قانون واصول کے تحت انہیں ترقی دی تھی؟سنٹرل زون کے ڈپٹی کمشنر بیاچ کے تمام ساتھی یاتو اسسٹنٹ کمشنر پولیس یا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدوں پر فائزہیں۔

ذرائع کے بموجب بی آر ایس حکمرانوں نے مبینہ طورپراپنے ذاتی تعلقات کی بناپر کسی کو قانون کے خلاف جاکر ترقی اورپھر وظیفہ پر سبکدوشی کے بعد بھی ان کی میعاد میں 3سال کا اضافہ کیاہے۔بتایاجاتاہے کہ بی آرایس دورحکومت میں کئی ایسے عہدیدارہیں جنہیں ترقی دی گئی اوران کی خدمات کی معیادمیں اضافہ کیاگیا۔

محکمہ پولیس کا معاملہ نظم وضبط سے مربوط ہے۔سنٹرل زون ڈپٹی کمشنر پولیس کے عہدہ پر ایم وینکٹیشورلوکوتعینات کرنے کیلئے انہیں 20سال پرانے ایک انکاونٹر کیس میں ترقی دیکر اعلی عہدہ پر فائز کردیاگیا جبکہ بناسفارش کے وہ ابھی تک اسسٹنٹ کمشنر پولیس ہی رہتے تھے۔

ایم وینکٹیشورلو1991 بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں اس کے باوجود انہیں ڈی سی پی عہدہ پرترقی دی گئی۔ پتہ نہیں وہ کب اورکس انکاونٹرٹیم میں شامل تھے؟ جب کوئی پولیس عہدیداربہتر کارنامہ انجام دیتاہے تواس وقت حکومت اسے ایوارڈسے نوازتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وینکٹشورلو اس وقت سے بی آرایس سربراہ کے دوست ہیں جب کے سی آر کچھ بھی نہیں تھے۔ کے سی آر نے دوستی کاخیال کرتے ہوئے انہیں ترقی دیدی۔کوئی عہدیداراپنی قابلیت سے اعلیٰ عہدہ پر فائز ہوتاہے۔

مشیرآباد کے بی آرایس امیدوار کے بیٹے کوگرفتار نہ کرنے کے الزام میں وینکٹیشورلوکو جو اس وقت سنٹرل زون کے ڈپٹی کمشنر تھے‘سٹی کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ نے معطل کردیا جبکہ کے سی آر نے انہیں ترقی دیکرسنٹرل زون ڈپٹی کمشنر کے عہدہ پر تعینات کیاتھا۔

a3w
a3w