کرناٹک

دیوالی کے دن صرف دو گھنٹے آتش بازی کی اجازت، رہنما خطوط جاری

قواعد کے مطابق رات8بجے سے 10بجے تک دو گھنٹوں کی مدت میں ہی آتشبازی کی اجازت ہوگی۔ان تحدیدات کا اطلاق بنگلورو سمیت پوری ریاست پر ہوگا۔

بنگلورو: دیوالی کے دوران صوتی و فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے کرناٹک کی ریاستی حکومت نے پٹاخوں کے استعمال کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
دہلی میں فضائی آلودگی، اسکول 18 نومبر تک بند رہیں گے
تہواروں کے موقع پر گھر جانے والوں کےلئے اچھی خبر
تلاسانی سرینواس یادو نے اپنے پوتے کے ساتھ دیوالی منائی

قواعد کے مطابق رات8بجے سے 10بجے تک دو گھنٹوں کی مدت میں ہی آتشبازی کی اجازت ہوگی۔ان تحدیدات کا اطلاق بنگلورو سمیت پوری ریاست پر ہوگا۔

یہ سپریم کورٹ کے حکم اور ریاستی آلوگی کنٹرول بورڈ کی ہدایت پر عمل آوری کی کوشش ہے۔ رہنما خطوط میں گرین پٹاخوں کے استعمال پر زور دیا گیا۔

مزید برآں جانوروں پرندوں، بچوں اور بزرگوں کو تکلیف دینے سے بچنے پٹاخوں کے رواداری سے استعمال پر زور دیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ ماحولیات دوست اور سماجی طور پر ذمہ داری کے ساتھ دیوالی منانا ہے۔