حیدرآباد

تلاسانی سرینواس یادو نے اپنے پوتے کے ساتھ دیوالی منائی

ریاستی وزیر ڈیری ڈیولپمنٹ اور سینماٹو گرافی تلاسانی سرینواس یادو نے اتوار کو دیوالی تقریب کا شاندان پیمانہ پر اہتمام کیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر ڈیری ڈیولپمنٹ اور سینماٹو گرافی تلاسانی سرینواس یادو نے اتوار کو دیوالی تقریب کا شاندان پیمانہ پر اہتمام کیا۔

متعلقہ خبریں
دیوالی کے دن صرف دو گھنٹے آتش بازی کی اجازت، رہنما خطوط جاری
ماہ رمضان المبارک کیلئے بہترین انتظامات کا تیقن

اس موقع پر انہوں نے عوام کو دیوالی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام امن اور یکجہتی کے علم بردار ہیں اور امن چین کے ساتھ اپنی زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے ریاست کے تمام لوگوں کے لئے اچھی صحت اور خوشحالی کی امید کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ریاستی وزیر تلاسانی سرینواس یادو نے ویسٹ ماریڈی پلی میں واقع اپنی قیامگاہ میں اپنے فرزند اور سکندرآباد پارلیمانی حلقہ کے بی آر ایس انچارج تلاسانی کرن یادو اور پوتے تارک کے علاوہ دیگر ارکان خاندان کے ساتھ دیوالی منائی۔

اس موقع پر انہوں نے آتش بازی بھی کی۔