امریکہ و کینیڈا
اسٹار شپ خلائی گاڑی لانچ کے لئے تیار: ایلن مسک
اسپیس ایکس نے پہلے ایکس پر لکھا تھا کہ اس نے ٹیکساس میں ’’اسٹاربیس کے لانچ پیڈ پر اسٹارشپ کو مکمل طور پر کھڑا کردیا ہے۔‘‘

واشنگٹن: اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ایلن مسک نے کہا کہ کمپنی ایک اور اسٹار شپ خلائی گاڑی کو لانچ کرنے کے لئے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کی منظوری کا انتظار کر رہی ہے۔
مسک نے ایکس پر لکھا ’’اسٹار شپ لانچ کے لئے تیار ہے، ایف اے اے کے لائسنس کی منظوری کا انتظار ہے۔
اسپیس ایکس نے پہلے ایکس پر لکھا تھا کہ اس نے ٹیکساس میں ’’اسٹاربیس کے لانچ پیڈ پر اسٹارشپ کو مکمل طور پر کھڑا کردیا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ اسپیس ایکس نے اپریل میں اسٹار شپ خلائی جہاز اور سوپر ہیوی فرسٹ اسٹیج بوسٹر کی پہلی مشترکہ لانچنگ کی تھی۔ آزمائشی پرواز کے دوران خلائی گاڑی میں دھماکہ ہو گیا تھا۔