حیدرآباد

وزیر اعظم، کابینی رفقا کو ایک طرح کا جھوٹ بولنے کی تربیت دیں: کے ٹی آر

کے ٹی آر نےکہاکہ دوسرے وزیر منسکھ مانڈویا کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالجس کے لئے حکومت تلنگانہ نے مرکز سے درخواست تک نہیں کی۔ نرملا سیتا رمن کا کہنا ہے کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے صرف دو میڈیکل کالجس کی منظوری کیلئے درخواست دی گئی۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنے کابینی رفقاء کو ایک ہی طرح کا جھوٹ بولنے کی تربیت دینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
’پیپر لیک معاملہ، کے ٹی آر کی وزارت کے ملازمین کا اہم رول‘
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
اقلیتوں کے بجٹ میں 38 فیصد تخفیف کی شدید مذمت: محمد علی شبیر
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی

اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر گزشتہ روز مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن کی جانب سے ریاستی حکومت کی کارکردگی پر کی گئی تنقید پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے اسمبلی میں مرکزی حکومت سے کئے گئے سوالات کا جواب دینے سے قاصر نرملا سیتارمن نے دور درشن پرمنعقدہ پروگرام میں من مانی انداز میں گفتگو کی۔

کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کو میڈیکل کالج کی منظوری کے معاملہ میں مرکزی وزراء پرروز نیا جھوٹ بول رہے ہیں۔ ایک ہی موضوع پر3وزراء کی جانب سے الگ الگ جھوٹ بولا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی! کم از کم اپنے وزراء کو ایک ہی جھوٹ بولنے کی ٹریننگ فراہم کریں۔

کار گذار صدر بی آر ایس نے کہا کہ مرکزی وزراء کی جانب سے جھوٹ کا سہارا لیا جانا افسوسناک ہے۔ اس پر ستم ظریفی یہ کہ ایک ہی موضوع پر تین وزراء الگ الگ جھوٹے بیانات دے رہے ہیں۔ جی کشن ریڈی کہتے ہیں کہ مرکز نے تلنگانہ کیلئے9میڈیکل کالجس منظور کئے ہیں۔

 دوسرے وزیر منسکھ مانڈویا کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالجس کے لئے حکومت تلنگانہ نے مرکز سے درخواست تک نہیں کی۔ نرملا سیتا رمن کا کہنا ہے کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے صرف دو میڈیکل کالجس کی منظوری کیلئے درخواست دی گئی۔

اس طرح ہر وزیر کی جانب سے حقائق معلوم کئے بغیر جھوٹ بولتے جارہے ہیں۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ان حالات میں اب ضروری ہوچکا ہے کہ وزیر اعظم تمام وزراء کو ایک ہی طرح کا جھوٹ بولنے کی ٹریننگ دیں۔

انہوں نے کشن ریڈی کے جھوٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے وزراء میں کشن ریڈی سب سے بڑے دانشور ہیں۔ اس کے علاوہ کشن ریڈی کی جانب سے سابق میں کئے گئے اعلان کہ حیدرآباد میں گلوبل میڈیکل سنٹر قائم کیا جائے گا۔ کو بھی کے ٹی آر نے سفید جھوٹ قرار دیا۔