شمال مشرق

ریاستی الیکشن کمشنر کو یوں ہی نہیں ہٹایا جاسکتا: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے زور دے کر کہا کہ ریاستی الیکشن کمشنر کی برخاستگی ایک گراں بارعمل ہے اور مواخذہ کے ذریعہ اسے پورا کیا جانا چاہئے۔ ریاستی الیکشن کمشنر کو ایسے ہی نہیں ہٹایا جاسکتا۔

کولکتہ: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے جمعرات کے روز اس بات کو خارج ازامکان قراردیا کہ گورنر سی وی آنند بوس کی جانب سے ریاستی الیکشن کمشنر راجیو سنہا کی جوائننگ رپورٹ کو ریاستی حکومت کو واپس کئے جانے کی وجہ سے انہیں ہٹادیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
ترنمول کانگریس نے 28 واں یوم تاسیس منایا
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

 انہوں نے کہا کہ ریاست نے کبھی اتنے پرامن انتخابی عمل کا مشاہدہ نہیں کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے زور دے کر کہا کہ ریاستی الیکشن کمشنر کی برخاستگی ایک گراں بارعمل ہے اور مواخذہ کے ذریعہ اسے پورا کیا جانا چاہئے۔ ریاستی الیکشن کمشنر کو ایسے ہی نہیں ہٹایا جاسکتا۔

گورنر کی منظوری کے بعد ان کا تقرر کیا گیا تھا۔ معمولی سی بات پر انہیں ہٹایا نہیں جاسکتا۔ یہ ایک گراں بار عمل ہے جس طرح  ججوں کو مواخذہ کے ذریعہ ہٹایا جاتا ہے۔ گورنر نے کل سنہا کی جوائننگ رپورٹ ریاستی حکومت کو واپس کردی تھی جس کے ایک دن بعد ممتا نے یہ تبصرہ کیا ہے۔

8 جولائی کے پنچایت انتخا بات سے قبل یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں انتخابی عمل کبھی اتنا پرسکون نہیں رہا۔ ہماری پارٹی کے کیڈرس ہلاک ہوئے ہیں اور 3 تا 4 بوتھس میں چند واقعات پیش آئے ہیں۔