تجارت

ہند-امریکہ تجارتی معاہدے پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

بی ایس ای کا سینسیکس 3656.74 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 85323.20 پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے 4205.27 پوائنٹس بڑھ کر 85,871.73 پر پہنچ گیا۔ خبر لکھنے کے وقت یہ 2,227.60 پوائنٹس (2.73 فیصد) اضافے کے ساتھ 83,894.06 پر تھا۔

ممبئی: ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کی خبر کے بعد مقامی اسٹاک مارکیٹوں میں منگل کو ابتدائی کاروبار میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

بی ایس ای کا سینسیکس 3656.74 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 85323.20 پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے 4205.27 پوائنٹس بڑھ کر 85,871.73 پر پہنچ گیا۔ خبر لکھنے کے وقت یہ 2,227.60 پوائنٹس (2.73 فیصد) اضافے کے ساتھ 83,894.06 پر تھا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 1,219.65 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 26,308.05 پر کھلا۔

یہ 1,252.80 پوائنٹس بڑھ کر 26,341.20 پر پہنچ گیا۔ تادم تحریریہ 677.70 پوائنٹس یعنی 2.70 فیصد اضافے کے ساتھ 25,766.10 پر تھا۔ مارکیٹ میں تمام شعبوں کے انڈیکس میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ سینسیکس میں آئی ٹی سی کے علاوہ تمام کمپنیوں کے حصص فی الحال سبز نشان میں ہیں۔

ریلائنس انڈسٹریز، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایل اینڈ ٹی، انفوسس، بجاج فائنانس، ایکسس بینک، اور مہندرا اینڈ مہندرا نے انڈیکس کے فائدہ میں سب سے زیادہ حصہ ڈالا۔