ابتدائی تجارت میں اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 9.70 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24374.55 پر کھلا اور تادم تحریر 90.05 پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ 24,454.90 پوائنٹس پر تھا۔
ممبئی: بیرون ملک سے ملے جلے اشاروں کے درمیان منگل کو گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں ابتدائی کوروبار میں تیزی رہی۔
بی ایس ای سینسیکس 96.86 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 78,617.16 پر کھلا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 344.63 پوائنٹ (0.44 فیصد) اضافے کے ساتھ 78,864.93 پوائنٹس پر تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 9.70 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24374.55 پر کھلا اور تادم تحریر 90.05 پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ 24,454.90 پوائنٹس پر تھا۔
امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے حوالے سے سرمایہ کار محتاط انداز میں خریداری کر رہے ہیں۔
مارکیٹ میں چوطرفہ خریداری دیکھنے کو مل رہی ہے اور سرمایہ کاردرمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
آئی ٹی کے علاوہ تمام سیکٹرز کے انڈیکس سبز نشان میں ہیں۔ رئیلٹی سیکٹر کا انڈیکس اس وقت 1.5 فیصد سے زیادہ ہے۔ بینکنگ، فائنانس، آٹو، میٹلز، ایف ایم سی جی، کنزیومر ڈیریبلز اور کیمیکل سیکٹر میں بھی اچھی تیزی رہی۔
سینسیکس کی کمپنیوں میں، ایکسس بینک، اڈانی پورٹس اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے حصص میں 1فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ این ٹی پی سی، ٹاٹا اسٹیل، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایل اینڈ ٹی، بجاج فائنانس، ایشین پینٹس اور ٹرینٹ کے حصص بھی مضبوط ہیں۔
انفوسس، الٹرا ٹیک سیمنٹ اور ٹی سی ایس کے حصص دباؤ میں ہیں۔