تجارت

ابتدائی کاروبار میں شیئر بازاروں میں تیزی

ایشیائی بازاروں سے ملے مثبت اشاروں اور روپے میں جاری مضبوطی کے باعث جمعہ کو گھریلو شیئر بازاروں میں ابتدائی کاروبار کے دوران ہمہ گیر تیزی دیکھنے میں آئی۔

ممبئی: ایشیائی بازاروں سے ملے مثبت اشاروں اور روپے میں جاری مضبوطی کے باعث جمعہ کو گھریلو شیئر بازاروں میں ابتدائی کاروبار کے دوران ہمہ گیر تیزی دیکھنے میں آئی۔


بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس اشاریہ سینسیکس 274.98 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 84,756.79 پوائنٹس پر کھلا۔ ایک موقع پر یہ 533 پوائنٹس اچھل کر 85,014.83 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔ تادم تحریر سینسیکس 434.96 پوائنٹس یعنی 0.51 فیصد اضافے کے ساتھ 84,916.77 پوائنٹس پر تھا۔


نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 اشاریہ بھی 95.95 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 25,911.50 پوائنٹس پر کھلا اور تادم تحریر 127.30 پوائنٹس یعنی 0.49 فیصد اضافے کے ساتھ 25,942.85 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ آئی ٹی، صحت، رئیلٹی، آٹو، میڈیا اور تیل و گیس کے شعبوں میں زیادہ خریداری ہوئی۔


سینسیکس کی بڑھت سے ریلائنس انڈسٹریز، انفوسس، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایل اینڈ ٹی، ٹی سی ایس اور بجاج فائننس کا تعاون سب سے زیادہ رہا، جبکہ آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز اور ٹیک مہندرا کے حصص میں گراوٹ دیکھی گئی۔