شمالی بھارت

راہول گاندھی نے کسانوں کے ساتھ تخم ریزی کی

راہول گاندھی نے اپنے ایکس ہینڈل پر یہی تصاویر پوسٹ کیں اور کہا کہ ک سان خوش تو دیش خوش۔ چھتیس گڑھ میں کسانوں کے لئے کانگریس کے 5بہترین اقدامات میں جن سے وہ ملک میں سب سے زیادہ خوش کسان بن گئے۔

رائے پور: کانگریس قائد راہول گاندھی نے اتوار کے دن رائے پور کے قریب ایک  موضع میں دھان کی تخم ریزی میں کسانوں کی مدد کی اور کہا کہ ان کی پارٹی کی حکومت کے موافق کسان ماڈل کو ملک بھر میں دہرایاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
انتخابی ضابطہ اخلاق لاگوہونے سے قبل کسانوں کے مطالبات قبول کرلئے جائیں: جگجیت سنگھ
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
رائے بریلی کے لوگوں کو سونپ رہی ہوں اپنا بیٹا : سونیا گاندھی (ویڈیو)
این ڈی اے کو 150 نشستیں تک نہیں ملیں گی: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے چھتیس گڑھ میں جہاں الیکشن ہونے والا ہے کانگریس حکومت کی 5اسکیموں بشمول قرض معافی اور ان پٹ سبسیڈی کو اجاگرکیا۔ انہوں نے بعدازاں ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ کسان خوش تو دیش خوش۔ راہول گاندھی آج صبح ریاستی دارالحکومت رائے پور کے قریب موضع کھٹیہ گئے جاہاں انہو ں نے کسانوں اور مزدوروں سے بات کی۔

انہوں نے تخم ریزی میں ان کی مدد کی۔ چیف منسٹر بھوپیش بگھیل اور ڈپٹی چیف منسٹر ٹی ایس سنگھ دیورے کے ساتھ موجود تھے۔ کانگریس نے دھان کے کھیت میں کاشتکاروں سے راہول گاندھی کی بات چیت کی تصاویر جاری کیں۔

 دورہ کے بعد راہول گاندھی نے اپنے ایکس ہینڈل پر یہی تصاویر پوسٹ کیں اور کہا کہ ک سان خوش تو دیش خوش۔ چھتیس گڑھ میں کسانوں کے لئے کانگریس کے 5بہترین اقدامات میں جن سے وہ ملک میں سب سے زیادہ خوش کسان بن گئے۔

 دھان کی اقل ترین امدادی قیمت 2640 روپئے فی کنٹل‘ 26لاکھ کسانوں کو23ہزار کروڑ کی ان پٹ سبسیڈی‘19لاکھ کسانوں کے 10ہزار کروڑ کے قرض کی معافی‘ نصف برقی بل اور5لاکھ زرعی مزدوروں کو 7ہزار روپئے سالانہ دیناشامل ہیں۔

یہ ساری اسکیمیں 2018ء کے اسمبلی الیکشن میں کانگریس کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد بھوپیش بگھیل حکومت نے شروع کی تھیں۔ راہول گاندھی‘ ہفتہ سے چھتیس گڑھ کے  دو روزہ دورہ پر ہ یں۔ 90 رکنی ریاستی اسمبلی کے لئے7 نومبر اور17نومبر کو2 مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔