کھیل

اسٹوکس نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس ایک نادر ریکارڈ مالک بن گئے ہیں۔ ایشز سیریز کے حصے کے طورپر انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ہیڈنگلے میں تیسرا ٹسٹ تین وکٹوں سے جیتا تھا۔

لندن: انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس ایک نادر ریکارڈ مالک بن گئے ہیں۔ ایشز سیریز کے حصے کے طورپر انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ہیڈنگلے میں تیسرا ٹسٹ تین وکٹوں سے جیتا تھا۔

متعلقہ خبریں
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج سے پہلا ٹسٹ
دھونی، ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان: گیل
سوریا کمار یادو نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا
انگلش ٹیم پاکستان پہنچ گئی
دھونی کا آئی پی ایل 2025 میں کھیلنا غیریقینی

انگلینڈ نے آسٹریلیا کی جانب دیا گیا ہدف 7 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی کیپٹن بین اسٹوکس کے کھاتے میں عالمی ریکارڈ بن گیاہے۔ ان کی کپتانی میں ٹیم نے 250 اور اس سے زیادہ کے ہدف کو حاصل کیا۔

اب تک یہ ریکارڈ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کے پاس تھا لیکن اب اسٹوکس نے اس ریکارڈ کو اپنے نام کرلیاہے۔ اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ نے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹسٹ میچوں کی ہوم سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔

اس سیریز میں انگلینڈ نے بالترتیب 277، 299، 296 رنز کا ہدف حاصل کیاتھا۔ اس کے علاوہ اس نے گزشتہ سال جولائی میں ایجبسٹ میں ہندوستان کے خلاف میچ میں 378 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ نے 250 سے زائد کا ہدف پانچ بار حاصل کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا جبکہ دھونی کی ہندوستانی ٹیم نے 4 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس کے بعد برائن لارا اور رکی پانٹنگ نے بھی یہ کارنامہ انجام دیا۔

ایشز سیریز کے پہلے دو ٹسٹ میچ آسٹریلیا نے جیتے تھے جبکہ تیسرا ٹسٹ انگلینڈ نے جیتا۔ چوتھا ٹسٹ رواں ماہ کی 19 تاریخ کو اولڈ ٹرافورڈ میں شروع ہوگا۔