اڈیشہ میں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین پر سنگباری
اڈیشہ میں راورکیلا-بھونیشور وندے بھارت ایکسپریس پر سنگباری سے ایگزیکٹیو کلاس کوچ کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

بھونیشور: اڈیشہ میں رورکیلا-بھونیشور وندے بھارت ایکسپریس پر سنگباری سے ایگزیکٹیو کلاس کوچ کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ایسٹ کوسٹ ریلوے (ای سی آر) کے ذرائع نے پیر کے روز یہاں بتایا کہ بھونیشور-سنبل پور ریلوے لائن پر ڈھینکنال-انگول سیکشن میں میرامنڈلی اور بدھ پنک کے درمیان وندے بھارت ٹرین پر کچھ لوگوں نے پتھر پھینکے۔ سنگباری سے ایگزیکٹیو کلاس کوچ کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
آر پی ایف کے حفاظتی عملہ نے واقعہ کی اطلاع دی۔ ای سی آر کی سکیورٹی ونگ نے اسے سنجیدگی سے لیا ہے اور ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) اور گورنمنٹ ریلوے پولس (GRP) کو الرٹ کر دیا ہے۔ کٹک سے آر پی ایف کے اسسٹنٹ سکیورٹی کمشنر جائے حادثہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ اس معاملے کی اطلاع مقامی پولس کو بھی دی گئی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ملک میں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ اسی طرح کے واقعات ملک کے دیگر حصوں میں بھی سامنے آئے ہیں۔